کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کو شدید جھٹکا لگ گیا۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل انگلینڈ کوشدید جھٹکا لگ گیا۔ میزبان اسکواڈ کے تین کھلاڑیوں اور7 معاون اسٹاف ارکان کے کو رونا ٹیسٹ مثبت آئے۔


کو رونا وائرس سے متاثرہ افراد میں ون ڈے ٹیم کے کپتان ایون مورگن بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ مثبت ٹیسٹ والے تمام افراد کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، ان کے ساتھ

رابطے میں رہنے والے کھلاڑی بھی قرنطینہ میں رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق کو رونا مثبت آنے والے کھلاڑیوں میں عادل رشید اور جونی بیرسٹو بھی شامل ہیں۔انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ

کو رونا ٹیسٹ مثبت آنے کے با وجود سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں