کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
انگلش فاسٹ بولر جمی اینڈرسن نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ہزار وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے 38 سالہ فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لنکا شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے کینٹ کے خلاف یہ کارنامہ انجام دیا۔


جمی اینڈرسن نے کینٹ کے خلاف اننگز میں 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور فرسٹ کلاس میں ایک ہزار وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔فاسٹ بولر کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 617 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں جیمز اینڈرسن 900 انٹرنیشنل وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے پیسر بن گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں