کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہونے جارہاہے تاہم دو دن قبل انگلش ٹیم کے سات افراد کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ


سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ سیریز سے قبل سات افراد کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے

جن میں تین کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ سیریز شیڈول کے مطابق ہی کھیلی جائے گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت اب آئین مورگن کی بجائے بین سٹوکس کریں گے،

انہیں پاکستان کے خلاف سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ قوانین کے مطابق جن افراد کا کو رونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ تمام قرنطینہ کریں گے جبکہ ٹیم کے باقی اراکین کو بھی آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں