کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نےانکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہوں نےزخمی آنکھ کیساتھ اپنی ٹیم کو میچ جتوا یا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں مشتاق احمد کیساتھ گفتگو کر تے ہوئے


وہاب ریاض نےڈومیسٹک کرکٹ کے ایک میچ کا ذکر کرتے ہوئے بتا یا کہ شعیب خان بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ایک اچھے بلے باز تھے جنہوں نےمیرے اوور کی پہلی چار بالز پر چوکے مارے،

پانچواں بال ڈاٹ ہوا اور چھٹے بال پر انہوں نےشاٹ ماری تو گیند سیدھا میری طرف آیا جسے کیچ کرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکا اور گیند سیدھا میری آنکھ کی سائیڈ پر جا لگا۔

انہوں نےبتایا کہ میں نے فوراً اپنا ہاتھ،چوٹ کی جگہ پر رکھ دیا اور سب میرے پاس اکٹھے ہو گئے، میں نے اپنا ہاتھ دیکھا تو اس پرخون نہیں تھا لیکن


لیکن جب دوبارہ،چوٹ والی جگہ پر ہاتھ رکھ کردیکھا تو وہ،خون سے بھر گیا، اس وقت جیف لاسن کوچ تھے جو وہاں پہنچ گئے اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے میرے ابا جان بھی پہنچ گئے۔

مجھےاندر لے جایا گیا اور 1122 والوں کو بلا لیا گیا، میں نے اپنی آنکھ کھول کر چاروں جانب دیکھ کر یہ تسلی کی کہ میری ویژن ٹھیک ہے اور پھر ڈاکٹر سے کہا کہ پٹی کر دیں مجھے

اندر کھیلنے جانا ہے، ڈاکٹر کہنےلگا کہ آپ کی آنکھ سوجی ہوئی ہے اور اس پرٹانکے لگیں گے، آپ نہیں کھیل سکتے تو میں نے کہا کہ نہیں لگاﺅ گے تو ایسے ہی چلا جاﺅں گا۔

بہرحال ڈاکٹر نےٹانکے لگائے اور میں دوبارہ میدان میں چلاگیا، مذکورہ میچ کے آخری 2 اوورز میں حریف ٹیم کو 8 یا 9 کی اوسط کیساتھ رنز چاہئے تھے اور شعیب خان 84 کے انفرادی طور پر کھیل رہے تھےمگر ہم وہ میچ جیت گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں