کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں اور انگلینڈ کے خلاف پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے


حارث سہیل کے حوالے سے اپ ڈیٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستانی بلے باز حارث سہیل فٹنس مسائل سے دوچار ہیں، حارث سہیل بائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث

وہ آج اور کل ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق حارث سہیل نے تکلیف کے باعث دونوں انٹرا اسکواڈز میچز میں بھی حصہ نہیں لیا، ان کا ایم آر آئی اسکین کل کارڈف میں ہو گا اور

اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پہلے ایک روزہ میچ میں ان کی دستیابی کا فیصلہ ہو گا۔ ان کی جگہ صہیب مقصود کو مڈل آرڈر میں موقع مل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں