میں کسی کابیٹنگ سٹائل چینج نہیں کرواتا، میں ان کی ٹیکنیک پر کام کرتا ہوں اور۔۔ محمد یوسف نے اپنی کوچنگ کےراز بتا دیے

85

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بیٹسمینوں کی بنیادی چیزوں پر پہلے کام کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سخت گرم موسم میں بھی کھلاڑیوں نے


نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ میں بہت محنت کی، سب کھلاڑی مثبت انداز میں سیکھنے کے لیے کیمپ میں آئے۔ سابق کرکٹر نے بتایا کہ گراؤنڈ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ کمیونیکشن کے سیشنز بھی کئے۔


محمد یوسف نے کہا کہ اسد شفیق تجربہ کار کھلاڑی ہیں ان کے ساتھ بھی کام کیا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ بنیادی چیزوں پر پہلے کام کیا جائے۔