کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والے جسمانی طور پر معذور کرکٹ شائق کے محبت بھرے پیغام پر جواب دے دیا۔ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ماجد مجید نامی صارف نے


ایک کرکٹ شائق کی مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی کرسی پر بیٹھے قومی ٹیم کی انگلینڈ دورے میں کامیابیوں کیلئے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

جواب میں بابراعظم نے اس ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کے پُرجوش خیر مقدم اور نیک خواہشات کا شکریہ، آپ کیلئے بھی بہت سا پیار اور دعائیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں