کوچ محمد یوسف کے ساتھ اپنی بیٹنگ کی ان 2 خامیوں پر کام کر رہا ہوں! انشاءاللہ جلد قومی ٹیم میں کم بیک کروں گا۔۔ اسد شفیق نے شاندار بات کہہ دی

53

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ایک سال سے قومی ٹیم میں جگہ نہ پاسکنے والے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے خامیوں کو دور کرکے زبردست کم بیک کو ہدف بنالیا۔ 77 ٹیسٹ میچز میں 4 ہزار 660 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز


اسد شفیق نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی بیٹنگ تکنیک میں کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپارہا تھا، نیشنل ہائی پرفارمنس میں محمد یوسف کے ساتھ ہونے والی نشت بہت مفید رہی جس میں

ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے کچھ چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی کی۔ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے دھیمے مزاج کے اسد نے کہا کہ

محمد یوسف کی رہنمائی سے ان کےاعتماد میں بہت اضافہ ہواہے، اب کوشش ہے کہ جلد سے جلد ان چیزوں پر محنت کرکے قومی ٹیم میں جب واپس آؤں تو پھر باہر نہ ہوں۔