کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی خوشخبری سنا دی ہے ، اے کٹیگری میں چار، بی میں چھ اور سی کٹیگری میں سات کھلاڑیوں کو شامل کیا گیاہے جبکہ اس کے علاوہ ایمرجنگ کٹیگری میں تین نوجوان کرکٹرز شامل ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ماہوار معاوضے میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیاہے اور اضافے کے بعد اے کٹیگری کے کھلاڑیوں کو تقریبا 13 لاکھ روپے ملیں گے ، بی کیٹیگری کے کرکٹرز کو 9 لاکھ 37 ہزار 500 روپے ملیں گے اور

سی کیٹیگری کے کرکٹرز کو تقریباً 6 لاکھ 87 ہزار 500 روپے ملیں گے جب کہ ایمرجنگ کرکٹرز تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روپے ماہانہ وصول کریں گے۔

ٹیسٹ میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو تقریباً 7 لاکھ روپے میچ فیس، ون ڈے میچ کھیلنے والے کھلاڑی کو تقریباً ساڑھے 4 لاکھ روپے میچ فیس جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹر کو تقریباً 3 لاکھ روپے میچ فیس کے ملیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں