کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی پی ایل کے گوورننگ ممبر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی تعریف میں بول پڑے
انڈیا کے سابق کرکٹر کاکہنا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کو دونوں ملکوں کے پلیئرز اور مداح بہت پسند کریں گے۔


سوریندر کھنّاجو کہ آئی پی ایل کی گوورننگ کونسل کے رکن بھی ہیں ۔انہوں نے کہا ہےکہ بھارتی حکومت کی اجازت کے بغیرپاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کر نا ممکن نہیں ہے۔

سوریندر کا کہناتھا کہ جہاں تک پاکستان کے کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کی بات ہےتو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑی ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں ۔لیکن

ہمیں حکومت کی پالیسی کومدِنظر رکھنا ہے چاہے ہمیں پسند ہو یا نہ ہو۔یہ باتیں ہمارے اختیار سےباہر ہیں۔ بابر اعظم جیسے بلے باز اور نوجوان پیسر شاہین آفریدی کو آئی پی ایل میں کھیلتا ہواکون نہیں دیکھنا چاہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں