پاکستان کرکٹ بورڈ نےسنٹرل کنٹریکٹ کے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا! شاہنواز دھانی کی بھی قسمت کھل گئی، رضوان کی بھی ترقی ہوگئی

82

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2021-22 کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں حسن علی اور محمدرضوان کو کٹیگری اے میں ترقی مل گئی ہے جبکہ عمران بٹ ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو ایمرجنگ کیٹگری میں شامل کیا گیاہے ۔


اعلان کر دہ کنٹریکٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ اور تمام کٹیگریز کیلئے یکساں میچ فیس مقرر کی گئی ہے۔ کٹیگری اے میں بابراعظم ، حسن علی ، محمدرضوان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ،

کٹیگری بی میں اظہر علی ، فہیم اشرف، فخر زمان ، فواد عالم ک شاداب خان اور یاسر شامل کو شامل کیا گیاہے جبکہ سی کٹیگری میں عابد علی ، امام الحق ، حارث روف ،

محمد حسنین ،محمد نواز ، نعمان علی ، سرفرازاحمدشامل ہیں ۔ اس کے علاو ہ ایمرجنگ کھلاڑیوں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا گیاہے جن میں عمران بٹ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں ۔