کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ آف گورنرز کو اپنے 63 ویں اجلاس میں مطلع کیا کہ کرکٹ بورڈ نے 2024ء سے 2031ء کے سائیکل میں آئی سی سی کے 6 ایونٹس کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی اپنے طور پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء اور 2029ء کی میزبانی کرنے کا خواہاں ہے جبکہ اس نے باقی 4 ایونٹس کی میزبانی کی پیش کش کی ہے

جن میں دو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپس 2026ء اور 2028ء شامل ہیں۔پی سی بی نے دوسرے ایشین ممالک کے ساتھ شراکت داری کرکے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027ء اور 2031ء کی میزبانی میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا ہے۔

پی سی بی کو امید ہے کہ وہ کم از کم ایک ایونٹ کے میزبان حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی جس نے آخری بار 1996ء میں آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں