بہتر ہےکہ بیٹیاں ہماری روایت کواپنائیں اور۔۔۔ شاہد آفریدی بیٹیوں کے کرکٹ کھیلنے کےخلاف کیوں ہیں؟جاہے

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کافخر شاہد آفریدی میں مداحوں کی جان بستی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ لالا کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھرمیں موجود ہیں۔ ان کے دنیا بھر میں غیرملکی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔


معروف اداکارہ ریشم نے سوال کیا کہ ‘کیا آپ چاہتے ہیں کہ بیٹیوں میں سے کوئی کرکٹ کھیلے؟’ لالا نے جواب میں کہا کہ ‘انہیں کرکٹ کا شوق بہت زیادہ ہے لیکن ایک گھر کا ماحول ہوتا ہے،

ہمارا پٹھانوں کا کلچر ہوتا ہے کہ بیٹیوں کا اس جانب رجحان نہیں ہوتا’۔ انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے بات کو جاری رکھا اور کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ ہماری خواتین کھانے بہت اچھا بناتی ہیں تو وہ

کھانے وانے ہی کھلاتی رہیں اپنے مردوں کو تو زیادہ اچھا نہیں ہے؟’ یعنی شاہد آفریدی نے یہ واضح کردیا کہ ان کے مطابق بہتر ہے کہ بیٹیاں روایت کو ہی اپنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *