پاکستانی کھلاڑیوں کا انٹراسکواڈ میچ، کس کھلاڑی نے سب سے اچھا پرفارم کیا، شاندار خبر آگئی

129

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر موجود ہے۔آج پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلا انٹر سکواڈ میچ کھیلا۔بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 364 رنز بنائے۔ بابراعظم اور امام الحق نے 159 رنز کی شانداز پارٹنر شپ قائم کی،


بابر اعظم 100 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے جبکہ امام الحق نے 85 اور سلمان آغا نے 59 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بابراعظم الیون کی جانب سے دئیے گئے 365 رنز کے تعاقب میں شاداب خان الیون 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، شاداب خان الیون کی جانب سے عبداللہ شفیق 106 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔

بابر اعظم الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 364 رنز بنائے تھے، بابر اعظم 100 رنز بناکر ریٹائر ڈ ہوئے جبکہ امام الحق نے 85 رنز بنائے۔ اس طرح بابر اعظم الیون نے پہلے انٹر سکواڈ ون ڈے میچ میں شاداب خان الیون کو 164 رنز سے شکست دیدی۔