یہ ہوتی ہےقومی ٹیم سے محبت! شاہین شاہ آفریدی نے قومی ڈیوٹی نبھانے کے لئے بڑی انگلش لیگ میں حصہ لینےسے منع کر دیا

128

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی مصروفیات کی وجہ سے انگلش ایونٹ دی ‏ہنڈریڈ سے دستبردار ہو گئے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ایونٹ کی تاریخوں میں قومی ٹیم کے ساتھ


دورہ ویسٹ انڈیز پر ہوں گے ‏اور انہوں نے نجی ایونٹ پر قومی ذمہ داری کو ترجیح دیتے ہوئے دی ہنڈریڈ سے دستبرداری اختیار ‏کر لی ہے۔ شاہین آفریدی نے دی ہنڈریڈ کی فونکس سے

معاہدہ کیا تھا تاہم وہ 21 جولائی سے 21 اگست تک ‏قومی ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے انگلش ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے شاہین آفریدی نے

فونکس کو آگاہ کر دیا ہے۔ وہ بطور اوورسیز ‏پلیئر فونکس کا حصہ بنے تھے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بھی دی ہنڈریڈ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏وہ انجری کی وجہ سے ایونٹ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔