کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شکست دینے والی کیوی ٹیم کے کپتان کو آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنادی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے


ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے، آئی سی سی رینکنگ میں کین ولیمسن نے آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سےپہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

کین ولیمسن نے بھارت کیخلاف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں اننچاس اور باون رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی تھی، جس پر انہیں ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز کا اعزاز دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ایک درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے باعث وہ ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں