کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ٹوئنٹی20ورلڈکپ کی فاتح ٹیم 14 نومبرکو چمچماتی ٹرافی تھامے گی جب کہ 16 ٹیموں میں گھمسان کے مقابلوں کا محاذ تیار ہوگیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے گزشتہ دنوں ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت سے منتقلی کی تصدیق کر دی تھی،


اگلے ہی روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کے نئے وینیوز کا اعلان کردیا، اومان بھی یواے ای کے ساتھ میزبانی میں شامل ہوگا۔ٹورنامنٹ 17اکتوبر سے 14 نومبر تک ابوظبی،

دبئی، شارجہ اور مسقط میں کھیلا جائے گا،یہ 2016 کے بعد پہلا ٹی 20 ورلڈ کپ ہے، آخری مرتبہ فائنل میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو مات دی تھی،کیریبیئن ٹیم اب 5 برس بعد ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ورلڈ کپ سے قبل بی سی سی آئی اپنی ملتوی شدہ آئی پی ایل کی میزبانی بھی اماراتی سرزمین پر کرے گا، اگرچہ ورلڈ کپ صرف 3 دن بعد شروع ہونا ہے تاہم آئی سی سی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پچ اور فیلڈز میگا ایونٹ کیلیے تیار ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں