کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اوربھارتی ٹیم کے کچھ نامور کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے کرکٹ کی دنیا میں بھرپور نام کمایا اور جب اُنہیں ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا تو انہوں اداکاری کے فرائض بھی سر انجام دئے


آج ہم ان 5 کرکٹ اسٹارز کے بارے میں جانیں گے جو ڈرامہ اورفلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

1- فواد عالم قومی ٹیم کے معروف ٹیسٹ بلے باز فواد عالم گزشتہ سال سرکاری ٹی وی سے نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامہ سیرل میں اداکاری کےفرائض سرانجام دے چکے ہیں۔


2- شاہدآفریدی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی تو اپنی عوام کے لئے پہلے ہی ایک اسٹار ہیں۔ بوم بوم شاہد آفریدی اپنی ہی نام کی مشہور پاکستانی فلم

میں ہوں شاہد آفریدی میں ایک معمولی سین میں اسکرین پراچانک جلوہ گر ہوتے ہیں اور وہ سین پوری فلم کا سب سے بہترین منظر بن جاتا ہے جنہیں دیکھ کر ناظرین دنگ رہ جاتے ہیں۔


3- محسن حسن خان پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق اوپنر محسن خان نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا ہے۔ اداکار اور کرکٹر محسن خان کی سب سے زیادہ بلاک بسٹر فلم کا نام ساتھی تھا جو

سن 1991 میں ریلیز ہوئی جو کہ معروف بھارتی ڈاریکٹر مہیش بھٹ کی ہدایتکاری میں بنی تھی، علاوہ ازیں وہ مزید فلموں میں بھی اپنی اداکاری کےجلوے بکھیر چکے ہیں۔


4- یوراج سنگھ آپ کو یہ نام سن کےحیرت ہورہی ہوگی اور سوچ میں مبتلا ہوں گے کہ مقبول بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے فلموں میں اداکاری کب کی۔ پریشان نہ ہوں ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

جارہانہ بلے باز یوراج سنگھ نے 11 سال کی چھوٹی عمرمیں ایک بھارتی پنجابی فلم میں چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا جو کہ لوگوں کو بہت ہی کم معلوم ہوگا۔


5- سنیل گواسکر بھارت کےایک اور لیجنڈری اور کامیاب ترین بلے باز سنیل گواسکر نے سن 1980 میں ایک مراٹھی فلم ساولی پریمچی میں اداکاری کی تھی اور اس وقت وہ بھارتی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں