اگر افغانستان کی ٹیم پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہرا دیتی ہے تو مجھے کوئی حیرانی نہیں ہو گی، رمیز راجہ نے حیران کن بات کہہ دی

139

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سٹار کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کی ٹیم پاکستان کو حیران کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان اور پاکستان کے بیچ ٹی ٹوئنٹی میچ ہو اور


اس میں افغانستان پاکستان کو شکست دے دیتی ہے تو مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔ افغانستان کے پاس راشد خان، نجیب اللہ ذادران ،نور احمد اور سب سے بڑھ کر انہوں نے حضرت اللہ ززائی کی تعریف کی۔

افغانستان کی ٹیم بیٹنگ میں کمزور لگتی تھی لیکن اگر ززائی اسی طرح کھیلتے رہے اور ان کے پاس اور کھلاڑی بھی ہیں ان کے پاس نجیب اللہ ذادران ہیں۔

پاکستان کے لئے یہ ایک بڑی خطرے کی گھنٹی ہے ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ آخر کیوں ہمارے نوجوان کھلاڑی ززائی کی طرح چھکے نہیں لگا سکتےاور کیوں بہت جلدی ہی پریشر میں آجاتے ہیں۔