کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
شاہ نواز دھانی کی ہر طرف دھوم مچی ہوئی ہے، پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ میں زبردست پرفارمینس اور اب پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی۔ شاہ نواز دھانی اس سال پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں۔


انہوں اس سال ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کیں، اور پہلے نمبر پر رہے۔ مصباح الحق نے شاہ نواز دھانی کو بڑی خوشخبری سنا دی ، ان کا کہنا تھا کہ شاہ نواز دھانی پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقبل ہیں۔

ان کی ٹاپ پرفارمینس سب لوگوں کے سامنے ہیں۔انگلینڈ کے علاوہ باقی تمام سیریز میں شاہ نواز دھانی پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ

انگلینڈ کے ٹور کیلئے ٹیم کا اعلان ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے شاہ نواز دھانی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔ مگر باقی تمام سیریز میں شاہ نواز دھانی کو بھرپور موقع دیا جائے گا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں