کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ ایک ایسا کھیل ہےجو شائقینِ کرکٹ کی رگوں میں خون کی مانند دوڑتا ہے- اسی اعتبار سے کرکٹ کے شوقین افراد کسی نہ کسی کرکٹر کے فین ضرور ہوتے ہیں- اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج پرستاروں کے لیے لائے ہیں

ان کے پسندیدہ کرکٹرز کی شادی کی تصاویر- ان کرکٹرز کاتعلق مختلف ممالک سے ہے اور انہوں نے اپنے ملک کے لیے بےانتہا کامیابیاں سمیٹی ہیں-

پاکستانی کرکٹر حسن علی نےبھارتی دوشیزہ سمعیہ علی سے شادی کی- اس شادی کی تقریب دبئی میں 20 اگست 2019 کو منعقد ہوئی-

بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی شادی 11 دسمبر 2017 کو اٹلی کے شہر فلورنس میں منعقد ہوئی-

انگلینڈ کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر بین اسٹوک نے طویل عرصے بعد اپنی دوست Clare Ratcliffe سے شادی کی- یہ شادی 14 اکتوبر 2017 کو انگلینڈ کے گاؤں East Brent کےایک چرچ میں سرانجام پائی-

بھارتی یووراج سنگھ نے اداکارہ ہیزل کیج سے 30 نومبر 2016 کو شادی کی- یہ شادی بھارت کے شہر چندری گڑھ میں منعقد ہوئی-

سری لنکن کرکٹر Angelo Mathews نے 18 جولائی 2013 کو کولمبو میں Heshani Silva سے شادی کی-

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سےبھارت کے شہر حیدرآباد میں 12 اپریل 2010 کو ہوئی- ولیمے کی تقریب دو بار منعقد کی گئی ایک شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں جبکہ دوسری لاہور کی پرل کانٹینٹل ہوٹل میں-

بنگلہ دیشی کرکٹ شکیب الحسن نےماڈل امِ احمد شیشر سے شادی کی- یہ شادی بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 12 دسمبر 2012 کو منعقد ہوئی-

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل اپریل 2014 میں لاہور میں نور آمنہ کےساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے-

پاکستانی کرکٹر سرفرازاحمد سال 2015 میں سیدہ خوشبخت آفتاب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں