کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
احسان مانی نے تماشائیوں کے بغیر پی ایس ایل کو نامکمل قرار دیا ہے۔ پی ایس ایل 6 کے ابتدائی 14 میچز میں تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت تھی تاہم لیگ کے بقیہ 20 میچز جون میں ابوظہبی میں کھیلے گئے۔


اب 22-2021ء میں ہماری مکمل کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلی جائیگی۔ اس دوران پاکستان کو نیوزی لینڈ ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کی میزبانی کرنی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ

ان میچز سے نہ صرف ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ قومی نوجوانوں کی کرکٹ کے کھیل سے وابستگی کو بھی تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کے عملے ، ابوظہبی سپورٹس کونسل ،

امارات کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی حکومت کے مشکور ہیں ، جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے ایک ٹیم کی طرح متحد ہوکر ہرغیرمتوقع چیلنج پر قابو پایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں