بائیو سکیورببل کی خلاف ورزی، سری لنکا کےتین کھلاڑیوں کے خلاف بڑاایکشن لے لیا گیا

124

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بائیو سکیور ببل کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو ملک واپس بھجوانے کا حکم دیدیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق سری لنکا کی ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اسے ٹی 20 سیریز میں دو صفر کی خفت اٹھانا پڑی تھی


دوسری طرف اب سری لنکا کےتین کھلاڑیوں کوبائیوسیکورببل کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے، جس کی وجہ ‏سری لنکن کھلاڑی کوشال مینڈس، نیروشن ڈکویلا اور دانوشکا گوناتھیلا کی جانب سے

بائیو سیکیور ‏ببل کی خلاف ورزی کرنا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کی عوامی مقامات پر ‏گھومنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس کے باعث انہیں تحقیقات کا سامنا ہے۔

سری لنکن بورڈ نے خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف مذکورہ کھلاڑیوں کو معطل کر ‏دیا ہے بلکہ انہیں فوری طور پر وطن واپس بلا لیا ہے۔ تینوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ کا حصہ تھے۔