پیسوں کے لیے اپنے ملک کےبجائے آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں نہیں ہونا چاہیے‘ آئی پی ایل کھیل کرپیسے بنانے والے کرکٹرز کے لیے شین وارن کا پیغام

81

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن پیسوں کی لالچ میں اپنے ملک کے بجائے آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں پر برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کا حق ہے لیکن


صرف انٹرنیشنل کرکٹ سے، کھلاڑی خاص طور پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور بہترین ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی قومی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتا ہے اور

پھر بھی وہ اپنے ملک پر آئی پی ایل کو ترجیح دے تو ایسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں،ورنہ ایسا ہو گا کہ کھلاڑی ٹیسٹ میچ سے ریسٹ بھی لیں گے اور اپنے ملک کے لیے

کھلاڑیوں کی نمائندگی میں بھی کمی آئے گی۔ شین وارن نے کہا کہ ایسے کھلاڑی پیسوں کے لیے کھیلتے رہیں گے ۔ کیوںکہ آیی پی ایل میں کم وقت میں زیادہ پیسے دئیے جاتے ہیں جبکہ اپنے ملک کے لیے ٹیسٹ کھیلنے پر زیادہ وقت میں کم پیسے دئیے جاتے ہیں ۔