کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان تقریباً 18 سال کے بعد ہو گا۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام پر امید ہیں کہ سال رواں میں پاکستان کا دورہ ہو گا۔


اس ضمن میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ اگر سیکیورٹی کےانتظامات تسلی بخش ہوئے تو ان کی کرکٹ ٹیم رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ سےقبل پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ڈیوڈ وائٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں کرکٹ بورڈ اور وہاں کی حکومتی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہم کر لیں گے، ہم پاکستان کے دورے پر جائیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ ان کی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان میں مختصر فارمیٹ کی کرکٹ سیریز کھیل سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں