کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ابھی وقت ہے کھلاڑیوں کو فارم میں آنے کا موقع ملےگا ،انگلینڈ کا ٹور ہمیشہ اہم ہوتا ہے ورلڈکپ سے قبل یہ دورہ مزید اہم ہو گیا ہے،


مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کر ہمیں تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے اچھی کرکٹ کھیلیں گے، انگلینڈ میں کھیل کر انجوائے کرتے ہیں، پہلے ون ڈے میچز ہیں بعد میں

ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے، بولرز اور ٹاپ فور کا علم ہے ایک 2 پوزیشنوں پر ہمیں زیادہ فوکس کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان ٹیم کے ساتھ ہیں اس کا مطلب انہیں موقع بھی ملےگا،

شاہنواز ڈاھانی ویسٹ انڈیز کے دورے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں تو شامل ہیں، شاہ نواز مستقبل ہیں ، وہ ابھی وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں، ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہیں ، آگے انہیں وائٹ بال ٹیم میں بھی موقع مل سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں