کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روزسے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان اور باولر حسن علی کے درمیان تلخ کلامی کی خبریںزیر گردش ہیں ،اب اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تلخ کلامی کے بعد حسن علی معافی مانگنے کے لیے رضا مند ہو گئے تھے ۔

یونس خان نے چند دن پہلے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران یونس خان کا مبینہ طور پر حسن علی سےجھگڑا ہوا اور

انہوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران بائیو ببل میں چند دن تاخیر سے شمولیت کا اصرار کیا تھا جس پر معاملہ بگڑ گیا ۔اس معاملے پر سپورٹس صحافی صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ

یونس خان نے حسن علی کو آئس باتھ لینے پر اصرار کیا جس پر معاملہ بگڑا ۔صحافی نے مزید بتا یا ہے کہ واقعے کے بعد حسن علی یونس خان سے معافی مانگنے پر رضا مند ہو گئے تھے تاہم

یونس خان نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور حسن علی کی معافی ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس حوالے سے ابھی تک یونس خان اور حسن علی کی جانب سے باقاعدہ کوئی بیان جاری نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں