کھلاڑی تو بہت اچھے ہیں مگر، دنیا کے وہ 5 بیٹسمین جنہوں نےکبھی چھکا نہیں مارا

29

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جب ہم کرکٹ کی بات کر تے ہیں تو دماغ میں کرکٹ میں موجود تینوں فارمیٹ کا تصور آتا ہے جس میں ٹیسٹ کرکٹ آتی ہے جس سےکرکٹ کا آغاز ہوا اوراس کے بعد ون ڈے کرکٹ آتی ہے اور پھر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نام آتا ہے


اب تو لوگ ٹی ٹین کرکٹ کا بھی نام لے رہےہیں مگر اس پر کوئی بھی کرکٹ گرو راضی ہوتا ہوا نظر نہیں آتا ہے- اگر ہم بات کریں کسی بھی بیٹسمین کی تو وہ ہمیشہ اپنے منفرد سٹائل سے دنیا میں پہچانا جاتا ہے کہ وہ کتنے چھکے مارتا ہے یا پھر

فلاں بیٹسمین کیلئے چوکا مارنا کوئی بات ہی نہیں ہےفلاں فلاں – کچھ اس طرح کی باتیں ہر بیٹسمین کے بارے میں مشہور ہوتی ہیں اور یہی خصوصیات کسی بھی بیٹسمین کا

سرمایہ ہوتی ہیں کہ وہ کتنی دیر کرکٹ کے میدان میں رہ پائے گا، اس کے ساتھ کوئی بھی بیٹسمین اپنے اندر موجود مہارت کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے-

دنیا میں کچھ ایسےبھی بیٹسمین ہیں جو کہ تیز ترین رن بنانے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں کیونکہ ان کے لیے میچ کے کسی بھی مقام پرچھکا یا پھر چوکا مارنا کوئی خاص مسلئہ نہیں ہوتا ہے

ایسے بیٹسمین دنیا میں بہت پسند کیے جاتے ہیں، اگر ہم کرکٹ ہسٹری کو دیکھیں تو بہت تھوڑے ایسے بیٹسمین ہیں جنہوں نے 100 سے زیادہ چھکےمارے ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ

کچھ ایسے بھی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی کوئی چھکا نہیں مارا ہے-

کیلم فرگوشن

ان کرکٹرز میں سب سےپہلا نمبر آتا ہے کیلم فرگوشن جو کہ آسٹریلیا کا کھلاڑی ہے- بلاشبہ ایک کوالٹی کا کھلاڑی تھا اس نے اپنی ون ڈے کرکٹ کا آغاز 2009ء میں کیا تھا اور

اس وقت اس کی عمر صرف 25 سال تھی- اس کھلاڑی نے ٹوٹل 30 ون ڈے میچز کھیلے اور بلا شبہ وہ ایک اچھا بیٹسمین تھا مگر اس نے اپنے اس کیریئر میں کبھی بھی کوئی چھکا نہیں مارا تھا-

جیفری بائی کاٹ

دنیائے کرکٹ کا ایک مشہور نام جیفری بائی کاٹ جو کہ کے انگلینڈ کی ٹیم سے تعلق رکھتا تھا اور یہ انسان انگلینڈ کی ہسٹری میں ایک بہترین بیٹسمین کےطور پر جانا جاتا ہے ،

جیفری نے ٹوٹل 36 ون ڈے میچز کھیلے مگر اس نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی، اس نے ون ڈے کرکٹ میں 1000 رنز بنائے جن میں

ایک سنچری اور 9 ففٹیز شامل ہیں- مگر یہ عظیم بیٹسمین بھی کبھی بھی ون ڈے کرکٹ میں کوئی چھکا نہیں مار سکا-

تھیلان سماراویرا

تیسرے نمبر پر ہم بات کریں گے تھیلان سماراویرا کی جو کہ سری لنکا کی ٹیم سے ہیں- یہ کھلاڑی جے سوریا کے دور میں کرکٹ میں آئے اگرہم بات کریں ٹیسٹ کرکٹ کی تو

انہوں نے ٹوٹل 81 ٹیسٹ کھیلے جن میں 5000 رنز بنائے- مگر اتنی اچھی کارکردگی دکھانے کے باوجود بھی کبھی وہ اتنے مشہور نہیں ہوسکے شاید اس کی وجہ ٹیم میں موجود

دوسرے مشہور کھلاڑی تھے جیسے کہ جے وردنے، کمار سنگاکارا اور جے سوریا-مگر جب ہم بات کرتے ہیں ون ڈے کرکٹ کی تو انہوں نےبھی کبھی بھی ون ڈے کرکٹ میں چھکا نہیں مارا ہے-

ڈائن ابرہیم

چوتھے نمبر پر آتے ہیں ڈائن ابرہیم جو کہ زمبابوے کی ٹیم سے تعلق رکھتےتھے، وہ بہت اچھے اور بہترین تکنیک رکھنے والے بیٹسمین تھے- انہوں نے 2001 میں ون ڈے اور

ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری کی، انہوں نے ٹوٹل 82 ون ڈے کھیلے اور ان میں انہوں نے 1443 رنز بنائے- لیکن یہ بیٹسمین بھی زندگی میں کبھی بھی چھکا نہیں مارسکے تھے-

منوج پربھاکر

سب سے آخر پر آتے ہیں انڈیا کے منوج پربھاکر جو کہ ایک کوالٹی کے آل راؤنڈر تھے اور وہ بولنگ میں بیٹنگ سے زیادہ اچھےتھے- انہوں نے ٹوٹل 39 ٹیسٹ میچ کھیلے اور

ٹوٹل 1600 رنز بنائے، اگر ہم بات کریں ون ڈے کرکٹ کی تو انہوں نے ٹوٹل 130 میچ کھیلے مگر وہ کبھی بھی گیند کو رسی کے اوپر سے نہیں پھینک سکے-