کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق خوشخبری سنا دی ، چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں گے ، ٹی 20ورلڈ کپ سے قبل دورہ پاکستان کا ارادہ رکھتے ہیں۔


چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومتی ایجنسیز سے مل کر دورہ پاکستان پر کام کر رہے ہیں ، ہمیں سکیورٹی انتظامات سے متعلق یقین دہانی کرائی جارہی ہے ۔

واضح رہے کہ نیویز لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری بار2003میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں پاکستان نے ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں