فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پرقسمت کی دیوی مہربان ہوگئی! لاڑکانہ ایکسپریس کو ایک اورخوشخبر ی مل گئی

113

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
فاسٹ بولر شاہنواز داہانی کو وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ 20 وکٹیں اُڑانے والے فاسٹ بولر شاہنواز داہانی پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے۔


سلیکشن کمیٹی شاہنواز داہانی کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر متفق ہے، سلیکشن کمیٹی کرکٹ بورڈ پر زور دے رہی ہے کہ شاہنواز کو دورہ انگلینڈ کے لیے بھجوایا جائے۔

پی سی بی نے بھی فاسٹ بولر کو انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر دیں، انگلینڈ کے لاجسٹک مسائل حل نہ ہوئے تو

داہانی ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال اسکواڈ جوائن کریں گے۔ واضح ہے کہ شاہنواز کو قومی ٹیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہی، انھوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی جانب سے سب سے زیادہ 20 وکٹیں لیں۔