کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ملتان سلطانز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کا آبائی علاقہ لاڑکانہ پہنچنے پر والہانہ انداز میں استقبال کیا گیا۔ ٹائٹل کے حصول کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی گاؤں آنے والے


شاہ نواز دہانی کا لاڑکانہ شہر میں داخل ہونے پرپولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے خیرمقدم کیا گیا، لاڑکانہ کے شہریوں اور کرکٹ کے مداحوں نے طویل القامت فاسٹ بولر پر

پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہارپہنائے۔ شاہنواز داہانی خیرمقدمی نعروں کا جواب سندھ کے روایتی انداز میں ہاتھ جوڑ کر ادا کرتے رہے، فرط جذبات سے شاہنواز داہانی کے بوسے بھی لیے گئے۔

بعد ازاں وہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں لاڑکانہ سے ایک میل دور اپنے آبائی گاؤں کھاوڑ خان داہانی پہنچے تو دوست احباب، عزیز واقارب، قریبی رشتہ داروں اور علاقہ مکینوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور


پرجوش انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ قبل ازیں کراچی سے جامشورو پہنچنے پر بھی ان کا پرتپاک استقبال ہوا۔شہر کے مختلف علاقوں میں خیر مقدمی فلیکسز اور بینرز بھی لگائے گئے تھے۔



ویڈیو دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں