کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف


ون ڈے سیریز جیت کر ورلڈ کپ کوالیفائر میں اچھے آغاز کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں کپتانی اعزاز کی بات ہے،

کپتانی کو مزید اچھا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔ بابر اعظم نے کہا کہ جو گولز بنائے ہیں وہ حاصل کررہا ہوں، بائیو سیکیور ببل کے عادی ہوچکے ہیں لیکن یہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ

شائقین کرکٹ کی سپورٹ حوصلہ بڑھتا ہے اور اعتماد ملتا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہم نے کافی اچھی کرکٹ کھیلی، حارث سہیل اور سعود شکیل کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں