کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ (کرک انفو کے کے مطابق رواں سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں ہوگا۔ کرک انفوکے مطابق یو اے ای میں شیڈول انڈین پریمئر لیگ 15 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی


کرک انفو کے مطابق انڈین پریمئر لیگ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے،

کرک انفوکے مطابق ایونٹ میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ کرک انفو کے مطابق پہلے راونڈ کے میچز یواے ای کے ساتھ

عمان میں بھی ہوں گے۔ کرک انفو کے مطابق میگا ایونٹ کے عرب امارات منتقلی کا باضابطہ اعلان آئی سی سی کی جانب سے چند روز میں متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں