کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ملتان پہلی بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ملتان سلطانز کی کامیابی پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔


شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی خوشی مناتے تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سُپر مین قرار دیا۔ فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’مبارک ہو سُپرمین محمد رضوان، آپ حقیقی جانباز ہیں جس کا دل شفاف ہے۔‘ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شاہنواز دھانی، صہیب مقصود، عمران خان، عمران طاہر، شان مسعود نے شانداز کھیل پیش کیا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں