یہ ہمارا سال تھا ہی نہیں، شعیب ملک کا فائنل میں شکست پر حیران کن ردعمل

233

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر کرکٹر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر نے والے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ یہ سال پی ایس ایل جیتنے کیلئے ہمارا تھا ہی نہیں۔


شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ شاندار کھیل پیش کرنے والی ملتان سلطانز ہی جیت کی اصل حقدار تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چیمپئن بننا ہمارے لیے تھا ہی نہیں لیکن ایک شاندار ٹیم کے مقابل کھیل کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ شعیب ملک نے لکھا کہ اگلے سال ہم زیادہ مضبوط ہو کر پی ایس ایل میں واپسی کریں گے۔