کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی نے مداحوں کی محبت پر چار مختلف زبانوں میں پیغام جاری کر دیے ہیں۔


تفسیلات کے مطابق انہوں نے اپنے ٹوئٹس میں مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔ شاہنواز دھانی نے اپنے ٹوئٹس میں لکھا کہ

’الحمداللہ ، آج میں اپنے تمام مداحوں کا بہت بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے بہت زیادہ پیار دیا اور سپورٹ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی سپورٹ سے مجھے کافی حوصلہ ملا اور آج میں

پی ایس ایل کا بہترین بولر قرار پایا۔ انگریزی میں کیے گئے ٹوئٹ میں انہوں نے اپنا ایوارڈ والدہ اور مرحوم والد کے نام کیا۔ ایسے ہی انہوں نے سندھی اور سرائیکی میں بھی مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں