کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
صہیب مقصود کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ صہیب مقصود کو حیدر علی کی جگہ قومی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے


عمید آصف کے ہمراہ پی ایس ایل کے لیے بنائے جانے والے بائیو سکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا ہے، معطلی کی وجہ سے حیدر علی اسکواڈ کے ہمراہ نہیں جائیں گے۔

پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف آج ملتان سلطانز کے خلاف فائنل بھی نہیں کھیلیں گے۔ پاکستانی اسکواڈ نے کل انگلینڈ کے لیے روانہ ہونا ہے، صہیب مقصود خوش قسمت ہیں کہ

وہ روانگی سے 24 گھنٹے قبل قومی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔ چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد وسیم نے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں