یونس خان اورپی سی بی میں اختلافات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی

254

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور پی سی بی کے درمیان اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی سی بی سے شدید اختلافات یونس خان کی مینجمنٹ سے علیحدگی کی وجہ بنے،


مختلف اختلافات کی وجہ سے یونس خان نے دورہ انگلینڈ سے قبل لاہور کے بائیو سکیور ببل میں بھی رپورٹ نہیں کی۔ اس دوران بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم

فریقین میں اختلافات کم نہ ہوسکے۔ یونس خان کو متعدد امور پر پی سی بی انتظامیہ سے اختلافات تھے، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز سے پہلے محمد یوسف کو کیمپ میں بھیجنا بھی یونس خان کو ناگوار گزرا تھا ،

این ایچ پی سی کے کوچز اور ان کے طریقے پر بھی یونس خان کو تحفظات تھے جس پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ذاتی کوششوں سے یونس خان کو بیٹنگ کوچ کے لیے رضا مند کیا تھا۔