کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں شکریہ
پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کر لی ہیں ، یونس خان کو گزشتہ سال نومبر میں دو سال کیلئے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا ۔


وسیم خان کا کہناتھا کہ یونس خان جیسی قد آور اور تجربہ کار شخصیت کو کھونا افسوسناک ہے ، دونوں فریقین نے طویل مشاورت کے بعد باہمی اتفاق رائے سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

پرامید ہیں کہ وہ اپنے تجربے اور قابلیت کے تبادلے کیلئے مستقبل میں بھی پی سی بی کو دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اور یونس خان نے اس معاملے پر مزید کسی تبصرے سے گریز پر اتفاق کیا ہے،

لہذا دورہ انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ کوچ کی خدمات میسر نہیں ہوں گی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے یونس خان کے متبادل کا فیصلہ مناسب وقتت پر کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں