کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں شکریہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے پہلے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے پشاور زلمی کے کپتان


وھاب ریاض کا کہنا تھا کہ بحیثیت کپتان ، آپ پر بہت دباؤ ہوتا ہے اور ٹیم نے فتح حاصل کرنے کے لئے بہت اچھا کھیلا۔ ڈگ آؤٹ میں خود سے بات نہیں کررہا تھا ، میں صرف دعا کر رہا تھا۔

لڑکوں نے آج ایک اجتماعی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، میدان میں اپنا سب کچھ پیش کیا اور اس سے کپتان کی حیثیت سے مجھے بڑی خوشی ہوئی۔

اب اسلام آباد پر دباؤ ہے مجھے اپنی ٹیم کی کارکردگی کی وجہ سے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے ہم نے سارا ٹورنامنٹ کھیلا ہے۔ امید ہے کہ ہم اگلے میچ میں ایک اور اچھی کارکردگی پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں