کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں شکریہ
پی ایس ایل 6 کے کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو مات دے کر ملتان سلطانز پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی۔ ملتان سلطانز کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایونٹ کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد 31 رنز پہلے ہی ہمت ہار گئی۔


میچ میں بہترین پرفارمنس پر سہیل تنویر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر سہیل تنویر نے کہا ہے کہ پچ میں سلو ڈلیوریز کا فائدہ ہورہا تھا،

زیادہ سے زیادہ سلو گیندیں کرنے کی کوشش کی،جس کا فائدہ ملا۔ مین آف دی میچ کا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کولن منرو ان فارم بلے باز ہیں،ان کی وکٹ جلدی ملنے سے

ٹیم کو فائدہ ہوا۔بولنگ یونٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے میچ جیتے۔فائنل میچ میں بھی اپنی کارکردگی کو دوہرانے کی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں