شعیب ملک سمیت وہ کھلاڑی جنہوں نےایتھلیٹس کو ہی اپنا جیون ساتھی بنایا

43

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں شکریہ
کرکٹرز کی اداکاراﺅں کے ساتھ شادیاں تو موضوع بحث رہتی ہیں تاہم اپنی ایک رپورٹ میں ایسے کرکٹرز کی فہرست بیان کی ہے جنہوں نے کھلاڑی خواتین کے ساتھ شادیاں کیں اور اس فہرست میں سرفہرست


شعیب ملک آتے ہیں جنہوں نے بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔ ثانیہ مرزا مایہ ناز ٹینس سٹار ہیں جو بھارت کا تیسرا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ پدم بھوشن بھی حاصل کر چکی ہیں۔

بھارتی کرکٹر دنیش کارتھیک نے اگست 2015ءمیں بھارت کی پروفیشنل سکواش پلیئر دیپیکا پالیکل کے ساتھ شادی کی۔دیپیکا سکواش کی عالمی رینکنگ میں ٹاپ 10میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہیں۔دونوں نے مسیحی طریقے چنئی میں شادی کی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے کیریئر کے دوران اپنی ٹیم کی قیادت بھی کی۔ ان کی اہلیہ کینڈس وارنر سرفنگ کرتی رہی ہیں اور سرفنگ کے مقابلوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔کینڈس نے 14سال کی عمر سے سرفنگ شروع کی تھی اور دو سال بعد 16سال کی عمر میں انہوں نے نیوساﺅتھ ویلز چیمپئن شپ جیت لی تھی۔

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ایشا مکھرجی کے ساتھ شادی کی جو تربیت یافتہ کک باکسر ہیں۔ دونوں کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے شروع ہوئی تھی اور اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہربھجن سنگھ دونوں کے باہمی دوست تھے اور یہی ان کے درمیان گفتگو کا ذریعہ بنا اور بالآخر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

ایشانت شرما نے باسکٹ بال کی پلیئئر پراتیما سنگھ کے ساتھ شادی کی۔ پراتیما 2011ءمیں دہلی آئی جی ایم اے باسکٹ بال لیگ میں کھیل رہی تھیں جہاں ایشانت شرما کو جج کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ وہیں دونوں کی ملاقات ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور دونوں نے شادی کر لی۔

بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا نے ٹینس کی کھلاڑی شیتل گوتھم کے ساتھ شادی کی۔ شیتل گوتھم کئی یوتھ ٹورنامنٹس میں بھارت کی نیشنل ٹینس ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سٹارک نے ایک کرکٹر ہی کے ساتھ شادی کی۔ اس خاتون کرکٹر کا نام الیزا ہیلے ہے۔الیزا ہیلے کی کرکٹ کے ساتھ محبت ان کو وراثت میں ملی ہے کیونکہ لیجنڈ کرکٹر آیان ہیلے ان کے انکل ہیں۔ الیزا ہیلے آسٹریلیا کی نیشنل ٹیم کا حصہ ہیں اور کئی ریکارڈ اپنے نام رکھتی ہیں۔

مائیکل سٹارک کی طرح بھارتی کرکٹر کیدر یادو نے ایک خاتون کرکٹر کے ساتھ شادی کی جن کا نام سنیہل پرامود ہے۔ مائیکل کی اہلیہ الیزا کی طرح سنیہل بھی وکٹ کیپر ہی رہی ہیں۔سنہیل نے اپنے کیریئر کے دوران مہاراشٹر اور ویسٹ زون کی نمائندگی کی۔ وہ ریاست اوڑیسا اور حیدرآباد کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل چکی ہیں۔