کراچی کنگز کو ٹاپ فور میں میں پہنچانے پر کپتان اماد وسیم نے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کردیا

122

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں، شکریہ
کامیابی پر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے اچھی پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نور احمد بھی خطرناک بولر ہے، جس کی میچز کے ساتھ ساتھ پرفارمنس بہتر ہوگی۔


عماد وسیم نے مزید کہا کہ کراچی کنگز کی بولنگ لائن اچھی ہے، دانش عزیز نے اچھا کھیل پیش کیا۔ دوسری طرف سرفراز احمد نے ایونٹ میں ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ

ٹورنامنٹ میں ہمیں اوپننگ اور مڈل آرڈر میں مسئلہ رہا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کے دوران دانش عزیز نے کہا کہ کوشش کی کہ رنز کو بہتر سے بہتر کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اچھی اننگز کھیلتے ہیں تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے فقط 13گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز بنائے، انہوں نےا س دوران 5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔