کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں، شکریہ
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز میں نروس تھا، دورۂ جنوبی افریقہ میں بولنگ کوچ وقار یونس نے بہت کام کیا ۔


محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ وقار یونس کی ٹریننگ کے مطابق کھیل کر رہا ہوں اور اچھا پرفارم کر کے انجوائے کر رہا ہوں ،انکا کہنا تھا کہ بین اسٹوکس کی طرح آل راؤنڈر بننا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاور پلے اور آخر کے اوورز میں پلان کے ساتھ بولنگ کی کوشش کرتا ہوں، وقار یونس نے آخری اوورز میں ریورس سوئنگ یارکرز اور باونسرز کا بتایا ہے۔

محمد وسیم جونئیر کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو دو مرتبہ آؤٹ کرنے کی کوشش کی لیکن آؤٹ نہیں کر سکا، بابر اعظم میرا ڈریم وکٹ ہے، بابر کو آؤٹ کروں گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں