کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ محمد عامرکی ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ان کی پرفامنس اور مسلسل انجریز ہیں، محمد عامر جارحانہ اور اچھے باﺅلر ہیں انہوں نے ریٹائرمنٹ خود لی تھی،


محمد عامر اگر اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہیں اور اچھی پرفامنس دکھا تے ہیں تو ان کے لئے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، میرا ان سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز ٹاپ ٹیمیں ہیں، پی ایس ایل اور اگلی دونوں سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے ہیں،ہمارے پاس

اپنی کوتاہیوں پر قابو پانے کے لئے کافی وقت ہے ،کوشش ہے آنے والی دونوں سیریز میں مسائل حال کریں، سیریز میں کامیابی کے لئے سب کو محنت کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کا معیار کافی بلندہے،ورلڈ کپ میں جانے سے پہلے ٹیم میں کافی بہتر لائیں گے،

اپنا تبصرہ بھیجیں