کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
پاکستان کے سابق سٹار بولر شعیب اختر نے لاہور قلندرز کی منیجمنٹ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز پی ایس ایل 6 کے ٹیبل ٹاپرز تھے اور پھر آخری کے 4 میچ میں شکست حاصل کر کے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔


لاہور قلندرز کی ٹیم ٹاپ پر تھی اور پھر باہر ہو گئی اسی پر شعیب اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “میں نے رانا برادرز کو کہا تھا کہ ٹیم مجھے بیچ دیں

میں لاہور قلندرز کا نام بدل کر لاہور ایکسپریس رکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم منیجمٹ کرکٹ کو لے کر سنجیدہ نہیں ہیں۔ اور

وہ لاہور کا برانڈ خراب کر رہیں ہیں۔یاد رہے کہ یہ 6 سال میں پانچویں بار ہے کہ قلندرز پلے آف کے لئے کوالفائی نہیں کر پائے۔ پی ایس ایل 5 میں قلندرز فائنل میں پہنچ کر کراچی سے ہار گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں