کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ 6 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ لاہور قلندرز کے ساتھ تھا جو کراچی کنگز نے 7 رنز سے جیت لیا- کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے-


جواب میں لاہور قلندرز 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 169 رنز بناسکی- محمد حفیظ نے قدرے مزاحمت کی اور 36 رنز بنانے میں کامیاب رہے- ٹم ڈیوڈ 34 رنز اور جیمز فالکنر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے-

کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور مارٹن گپٹل ٹاپ سکورر رہے۔ بابر اعظم نے 54 رنز بنائے جب کہ گپٹل نے 43 رنز سکور کیا، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ

لاہور قلندرز کے خلاف بولرز نے پلان کے مطابق بولنگ کی، اگلے میچ میں بھی ایسی ہی کارکردگی دہرائیں گے۔ کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اگلا میچ جیت کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں