شاہنواز دھانی نے سرفراز احمد کو عزت دے کر شائقین کے دل جیت لیے، ویڈیو دیکھیں

280

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
تفسیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کے بعد ان سے معافی مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔


گزشتہ روز ابو ظبی میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں۔ ٹاس جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے

مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز کے بڑی مارجن سے اپنے نام کیا۔

پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی اور کرکٹ کی ہی ہونی ہے۔


گزشتہ روز کے میچ میں بھی ایسے ہی دل کو چھو جا نے والے لمحات دیکھنے میں آئے کہ جب چو تھے اوور کی چوتھی گیند پر شاہنواز دھانی نے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رن آؤٹ کر نے کی کوشش کی۔

رن آؤٹ کرنے میں تو شاہنواز دھانی نا کام رہے لیکن سینئر کھلاڑی کی عزت میں انہوں نے سرفراز احمد سے معذرت خوانہ انداز میں ہاتھ لہرا کر معافی مانگی جس کے جواب میں سرفراز بھی مسکرا دیے۔

شائقین کرکٹ میچ میں اس لمحے کو اپنا فیورٹ لمحہ قرار دیتے ہوئے دھانی کی تعریف کر رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں