کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی نے کراچی کنگزکو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 108 رنز بنائے، پشاور زلمی نےکراچی کنگز کا 109 رنزکا ہدف 11ویں اوور میں حاصل کرلیا۔


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ زلمی نے واقعی اچھی گیند بازی کی، جس کے جواب میں ہم اچھی بیٹنگ نہیں کر سکے۔

انہوں نے تمام شعبوں میں ہمیں پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے پاور پلے کا اچھا استعمال کیا اور ہم نے وکٹیں گنوادیں۔ اگر ززئی پہلے آؤٹ ہو جاتے تو ہمیں موقع مل سکتا تھا لیکن

نور جیسے کچھ مثبت پہلو بھی ہیں جنہوں نے شاندار گیند بازی کی۔ اب کھونے کے لئے ہمارے پاس کچھ نہیں، ہمیں اب صرف جیتنا ہے،اور ہم اپنا سو فیصد دیں گے اور ٹاپ فور میں جگہ بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں