کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیاہے کہ مایہ ناز فاسٹ باولر محمد عامر قومی ٹیم میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہو گئے ہیں ، فاسٹ باولر نے بتایا کہ وسیم خان سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران انہوں نے تحفظات سنے ہیں ۔


فاسٹ باولر محمد عامر نے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان میرے گھر آئے اور تمام تحفظات سنے ، پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے سے پہلے

لاہور میں گھر پر ملاقات ہوئی ، پہلی بار ہوا کہ بورڈ نے کھلاڑی کے مسائل سننے میں سنجیدگی دکھائی ، وسیم خان نے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ، برف دونوں جانب سے پگھل رہی ہے ،

گھر آئے مہمان کی عزت کرنا میرا فرض ہے ، خود سے زیادہ ہمیشہ پاکستان کا سوچتا ہوں ۔وسیم خان کی جانب سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی پر محمد عامر نے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں